سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے


Numainda Express February 29, 2024
دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس میں راولپنڈی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرلی ہے۔

دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے، سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو 12 فروری کو تھانہ سول لائنز کے انتہائی حساس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ واردات میں قتل کیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں