سیلولر موبائل انڈسٹری کا بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ کو خراج تحسین

فنانس بل میں پیش کردہ مراعات پراظہار اطمینان،کچھ معاملات میں خدشات دورکرنے کی ضرورت،اسحق ڈارسے دوبارہ ملاقات کا منصوبہ


Business Desk June 10, 2014
سیلولر آپریٹرز موبائل فون کے استعمال پر حقیقت پسندانہ ایف ای ڈی کے حق میں، انڈسٹری وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کے تعاون کی بھی طلبگار۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سیلولر موبائل انڈسٹری نے آئندہ مالی سال کے لیے بزنس فرینڈلی بجٹ کے اعلان پر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی کوششوں کو سراہا ہے اور ٹیلی کام انڈسٹری کو دی جانے والی مراعات کا خیر مقدم کیا ہے۔

سیلولر آپریٹرز گزشتہ کئی سالوں سے دیگر کئی تجاویز کے ساتھ معیشت کے دیگر شعبوں کے مطابق موبائل فون کے استعمال پر فی ای ڈی کے حقیقت پسندانہ نفاذ کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ میں متعدد میٹنگز ہوئیں اور موبائل انڈسٹری کے خدشات ایف بی آر کے حکام سے بھی شیئر کیے گئے۔

فنانس بل میں پیش کردہ مراعات کو عمومی طور پر سراہا گیا ہے تاہم کچھ پہلو ایسے ہیں جہاں انڈسٹری کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے سیلولر انڈسٹری جلد دوبارہ وزیر خزانہ سے ملاقات کا منصوبہ بنارہی ہے اور مسائل کے احسن طریقے سے حل کی توقع کرتی ہے۔ انڈسٹری اس مسئلے میں وزیر مملکت برائے انفرمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون کی بھی طلبگار ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی ٹیلی کام انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل میں معاون رہی ہیں جبکہ ایک اہم اجلاس اگلے ہفتے متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں