سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم

عدالت نے حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔


کورٹ رپورٹر March 04, 2024
عدالت نے حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں سندھ کے سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں میں پابندی سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری محکموں میں غیرقانونی بھرتیاں ہونی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں