ن لیگ میں مشاورت اسحاق ڈار کی جگہ بینک کے سربراہ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان

عطا تارڑ وزیر اطلاعات،احسن اقبال کو وزیر داخلہ بنانے کا امکان،ن لیگ نے کابینہ تشکیل کیلیے اتحادیوں کو جمعرات کو بلالیا


خالد محمود March 05, 2024
(فوٹو : فائل)

جمعرات کو وفاقی کابینہ کی تشکیل کا امکان ہے، ن لیگ کی سینئر قیادت کابینہ کا حصہ ہوگی تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جگہ بینک کے سربراہ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر غور جاری ہے، مذہبی امور کا قلم دان سردار یوسف کو، آئی ٹی کا قلم دان انوشہ رحمن کو ملنے کا امکان ہے۔

اسی طرح عطاء اللہ تاڑر کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ یا پلاننگ کی ذمہ داری اور خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپے کا امکان ہے۔


اسحاق ڈار وزیر خزانہ، خواجہ آصف وزیر دفاع اور احسن اقبال کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان


ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو کوئی اور اہم عہدہ ملنے کی صورت میں نجی بینک کے سربراہ کو مشیر خزانہ مقرر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو عشائیہ کی دعوت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جمعرات کو تمام اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور تمام اتحادی پارلیمانی پارٹیوں کو وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔