ہائیکورٹ نے پرویز راٹھور کو کام سے روک کر بروقت فیصلہ دیا ممبر پیمرا فریحہ افتخار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز راٹھورکوکام سے روک کر بروقت فیصلہ دیا ہے، پیمرا کا مستقل چیئرمین تعینات کیا جائے


Zulfiqar Baig June 10, 2014
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز راٹھورکوکام سے روک کر بروقت فیصلہ دیا ہے، پیمرا کا مستقل چیئرمین تعینات کیا جائے فوٹو: فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی کی پرائیویٹ ممبرفریحہ افتخارنے کہاہے کہ قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھورکو پیمرا کے معاملات سے دور رکھنے کے فیصلہ سے ہماری فتح یقینی ہے۔

ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیمرا قانون کے آرٹیکل 5 کے تحت قائم مقام چیئرمین کی کوئی حیثیت نہیں، 17 جون کو اجلاس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، ہمارا موقف سچائی کی بنیاد پر ہے، پرائیویٹ ممبران رولزکے مطابق فیصلے کرتے ہیں جبکہ سرکاری ممبران ایک میڈیا گروپ کو خوش کرنے کیلئے پیمرا کے آئین کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم قوم کی امنگوں کے مطابق جیوکیخلاف کارروائی کریںگے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز راٹھورکوکام سے روک کر بروقت فیصلہ دیا ہے، پیمرا کا مستقل چیئرمین تعینات کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں