میچز کے دوران کراچی کی سڑکیں کیوں بند کیں عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

اعلیٰ حکام نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی


کورٹ رپورٹر March 06, 2024
اعلیٰ حکام نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا کہ 27 فروری کے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا، حکم کے باوجود سڑکوں کو بند کیا گیا اور ٹریفک کو روکا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق وضاحت کیلئے توہین عدالت کی کارروائی پر ڈی آئی جی ٹریفک، آپریشن اور ایس ایس یو کے افسران کو طلب کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فرنچائز اونرز نے الگ کمپنی کا مطالبہ دہرا دیا

ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس یو نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

حکام نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سڑکوں کو کھلا رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں