پلاسٹک مواد کی برآمدات 5379 فیصد بڑھ کر 215 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

جولائی تا جنوری (2022-23) کے دوران 139.909 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 53.79 فیصد کا اضافہ ہے، ادارہ شماریات


صباح نیوز March 10, 2024
جولائی تا جنوری (2022-23) کے دوران 139.909 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 53.79 فیصد کا اضافہ ہے، ادارہ شماریات۔ فوٹو: فائل

پلاسٹک مواد کی برآمدات 53.79 فیصد بڑھ کر 215 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ملک سے پلاسٹک مواد کی برآمد ات میں رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے سات مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 53.79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق، جولائی سے جنوری (2023-24) کے دوران پاکستان نے 215.161 ملین ڈالر مالیت کا پلاسٹک مواد برآمد کیا جو جولائی تا جنوری (2022-23) کے دوران 139.909 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 53.79 فیصد کا اضافہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔