سوشل میڈیا پر شئیر کردہ غیر اخلاقی مواد معاشرے کی تباہی کا سبب ہے سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی پی ٹی اے کو فحش اور غیر اخلاقی مواد کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت


کورٹ رپورٹر March 13, 2024
فوٹو فائل

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ فحش مواد معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے لہذا پی ٹی اے اس کی کڑی نگرانی کرے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ اور سوشل ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا اور مؤقف دیا کہ اب تک 24 ایسی ویب سائٹس پر موجود فحش مواد کو ہٹایا گیا ہے، مزید پر کام جاری ہے جلد ہر قسم کا غیر اخلاقی مواد ہٹادیا جائیگا۔

اس پر چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ اس قسم کا مواد ہمارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ پی ٹی اے اس معاملے کی کڑی نگرانی کرے۔

عدالت نے پی ٹی اے کے جواب پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں