جرمنی جنونی شخص نے گھر میں گھس کر چاقو کے وار سے پاکستانی شہری کو قتل کردیا

چاقو بردار شخص کے حملے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مقتول فہیم کی اہلیہ اور 13 سالہ بچی شدید زخمی، حملہ آور مارا گیا


Kashif Hussain March 15, 2024
فوٹو ایکسپریس

جرمنی میں مقامی شخص نے گھر میں داخل ہوکر کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم کو چاقو کے وار سے قتل جبکہ اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں جنونی مقامے باشندے نے پاکستانی نژاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار کیے۔

حملے کے نتیجے میں 58 سالہ پاکستانی نژاد فہیم الدین موقع پر جاں بحق جبکہ اُن کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔

پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کروا کے واپس آیا تھا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ فہیم الدین کا جسد خاکی اتوار کی شب کراچی لایا جائے گا مقامی قبرستان میں پیر کو تدفین ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں