عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

عاقب جاوید کا معاہدہ ورلڈ کپ تک ہوگا جس میں توسیع کی جا سکتی ہے


یوسف انجم March 16, 2024
عاقب جاوید متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ساتھ بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں:فوٹو:فائل

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کوبولنگ کوچ مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹر، کوچ اور لاہور قلندرز کے ڈآئریکٹر آپریشنر عاقب جاوید نے سری لنکن بورڈ کےساتھ بولنگ کوچ کی تقرری کو اعزاز قرار دیا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ حکام نے ایک ہفتے قبل رابطہ کیاتھا۔ سابق ٹی20 ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرنا اعزاز ہوگا۔ سری لنکا بہت باصلاحیت ٹیم ہے اور خاص طورپر ٹی 20 میں وہ ہمیشہ ایک خطرناک ٹیم کے طورپر سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9: گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل پر جرمانہ

عاقب جاوید ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اتوار کو کولمبو روانہ ہورہےہیں ۔ فی الحال ان کا معاہدہ ورلڈکپ ٹی 20 تک ہوگا جس میں بعد میں توسیع کی جاسکتی ہے۔پاکستان کے لیے 163 ون ڈے، 22 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا تجربہ رکھنےوالے اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن عاقب جاوید پاکستان جونیئراور سینئرٹیم کےساتھ کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکےہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹسن کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی! کیا بورڈ 2 کوچز تقرر کرسکتا ہے؟

عاقب جاوید نے سری لنکن بولرز کو ٹیلنٹ سے مالامال قراردیتے ہوئے کہا کہ مرلی دھرن، چمندا واس اور مالنگا کی صورت میں سری لنکا نے کرکٹ کو اپنے سحر میں مبتلا کیے رکھا جبکہ بیٹنگ میں رانا ٹنگا، ڈی سلوا، جے وردنے، جے سوریا اور کمارسنگاکارا جیسے ہیروز سامنے آئے۔ موجودہ ٹیم میں مڈوشنکا، ہسارانگا نے بہت متاثر کیاہے۔ دوسرے بولرز بھی بہت آگے جاسکتےہیں ۔ کوشش ہوگی کہ اپنےتجربے سے سری لنکن ٹیم کی بولنگ لائن کومزید مضبوط بناؤں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں