پنجاب اسمبلی اجلاس میں آئندہ 3 ماہ کا بجٹ پیش

اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی


Numainda Express March 18, 2024
اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی (فوٹو: فائل)

پنجاب اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر خرانہ نے سالانہ بجٹ پیش کردیا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خاں کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ پیش کیا۔

اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سالانہ بجٹ 2023-24 اور سپلمنٹری بجٹ 2022-23 منظور کرلیا گیا۔

کابینہ نے آئندہ 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ گزشتہ 9 ماہ کے اخراجات کی بھی منظوری دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں