پریانکا چوپڑا نئی فلم ’’اُڑتا پنجاب‘‘ میں شاہد کپور کی ہیروئن بنیں گی

مشہورفلمی جوڑی ایک بارپھرمداحوں کیلیے اپنا جلوہ بکھیرے گی،سائنس فکشن فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘کی ہدایت ابھیشک چوبے دے رہے ہیں


News Agienciyan June 12, 2014
پرانے خیالات ہونے کے باوجود والدین میرے شوق کی خاطر ممبئی آ کر آباد ہوئے، اداکارہ، رہائش گاہ والی سڑک کا نام والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا سے منسوب۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نئی فلم '' اڑتا پنجاب'' میں شاہد کپور کی ہیروئن بنیں گی۔

ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار شاہد کپور جو ماضی میں فلموں''کمینے، تیری میری کہانی '' میں اکٹھے کام کرچکے ہیں، نئی فلم ''اڑتا پنجاب'' میں بھی یہ جوڑی ایک بار پھر مداحوں کے لیے اپنا جلوہ بکھیرے گی۔ یہ سائنس فکشن فلم ہوگی جس کی ہدایات ابھیشک چوبے دے رہے ہیں۔ فہ فینٹم پروڈکشن فلم ہوگی جس کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔ مزید برآں پریانکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا بالی وڈ میں مردوں اور عورتوں کے معاوضے میں بہت بڑا فرق ہے اور یہ فرق اسی طرح ہی کم کیا جا سکتا ہے اگر عورتوں پر بننے والی فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوں۔ پریانکا چوپڑہ یونیسیف کی خیر سگالی کی سفیر ہے اور عورتوں کو مضبوط کرنے اور ان کو حقوق دلانے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ لڑکیاں بھی بہت با صلاحیت ہوتی ہیں اور انھیں آگے بڑھنے کے مواقع ضرور ملنا چاہیئں۔ پریانکا نے انکشاف کیا کہ اس کے چچا اس کے فلموں میں کام کرنے کے خلاف تھے تاہم اس کے والدین نے اس میں کافی مدد کی اور کام کرنے کی اجازت دی۔ پرانے خیالات ہونے کے باوجود میرے والدین نے جو ڈاکٹر ہیں صرف میرے شوق کی خاطر ممبئی آ کر آباد ہوئے اور مجھے ہر طرح سے سپورٹ کیا۔ پریانکا نے کہا تعلیم ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے عورتیں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو سکتی ہیں۔

دریں اثنا پریانکا چوپڑا کے گھر کو جانے والی سڑک کا نام ان کے والد کے اعزاز میں ''ڈاکٹر اشوک چوپڑا'' رکھ دیا گیا۔ ممبئی کے علاقہ اندھیری میں واقع ان کی رہائش گاہ والی سڑک کا نام ڈاکٹر اشوک چوپڑا روڈ رکنے کی تقریب میں پریانکا' ان کی والدہ مدھو چوپڑا' بھائی سدھارتھ اور کزن پرینیتی چوپڑا بھی شریک ہوئیں جب کہ سڑک کے نئے نام کا افتتاح شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے نے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں