ڈیجیٹل ذرائع سے قرض ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

گائیڈ لائنز کا مقصد صارفین کو تحفظ فراہم کرنا اور جعلی مارکیٹنگ کی روک تھام


Irshad Ansari March 19, 2024
کمپنیاں گائیڈ لائنز اور ان معیارات کو اپنے کال سنٹرز کے لیے لازمی بنائیں، ایس ای سی پی۔ فوٹو: گوگل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے ڈیجیٹل ذرائع سے قرض فراہم کرنے والی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کیلیے قرضوں کی فراہمی کی مارکیٹنگ و اشتہارات اور کال سینٹر کے ذریعے صارفین سے رابطہ کے لیے بہترین معیارات اپنانے کیلیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق رہنما گائیڈ لائنز کا مقصد قرض لینے والے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا اور جعلی مارکیٹنگ کی روک تھام ہے ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں قرض کی مصنوعات کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مارکیٹنگ کرتی ہیں۔

ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں ، اپنے صارفین کے ساتھ رابطے اور قرض کی ریکوری کے لئے کال سینٹر پر انحصار کرتی ہیں، بعض اوقات کال سینٹر کی سہولت آئوٹ سورس سے بھی حاصل کی جاتی ہے۔

نتیجتاً کال سنٹرز ان کمپنیوں کے کاروباری آپریشنز کا ایک لازمی پہلو بن گئے ہیں ایس ای سی پی سمجھتا ہے کہ کمپنیوں کو کاروباری آپریشنز میں ذمہ دارانہ رویے اور اپنی تشہیر میں شفافیت اور ایمانداری اور صارفین کے ساتھ اخلاقی رویے اپنانے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں