اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

شہریوں نے نئے نوٹوں کے حصول کیلیے پرائیویٹ بینکوں کے چکرلگانا شروع کر دیے


آن لائن March 24, 2024
شہریوں نے نئے نوٹوں کے حصول کیلیے پرائیویٹ بینکوں کے چکرلگانا شروع کر دیے—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے رواں سال عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا رواں سال عیدالفطر پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ، گزشتہ 2برسوں کی طرح اس عید پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں ہونگے، شہریوں نے نئے نوٹوں کے حصول کیلیے پرائیویٹ بینکوں کے چکرلگانا شروع کر دیے۔

دوسری جانب بلیک مافیا سرگرم ہو گیا، اسٹیٹ بینک بلڈنگ کے اطراف میں بلیک میں نئے نوٹوں کے بنڈل کی فروخت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں