سندھ میں کپاس کی نئی فصل کے ایڈوانس سودوں کا آغاز

میرپورخاص، حیدر آباد اور ٹنڈو باگو کے بیوپاریوں نے 10 ہزار تا 11 ہزار روپے فی من پر سودے کیے


Ehtisham Mufti March 26, 2024
روئی کی نئی فصل کے ایڈوانس سودے بھی 23 ہزار روپے فی من تک ہونے کے امکانات ہیں فوٹو: فائل

غیر موافق موسمی حالات کے باعث بیشتر کاٹن زونز میں کپاس کی بوائی میں غیر متوقع تاخیر کے باوجود پاکستان میں کپاس کی نئی فصل کے ایڈوانس سودوں کا بڑی تیزی سے آغاز ہوگیا ہے۔

سندھ کے علاقوں میرپورخاص، حیدر آباد اور ٹنڈو باگو کے بیوپاریوں نے 05 سے 30 مئی کی ڈیلیوری کی بنیاد پر کپاس کی نئی فصل کی 10 گاڑیاں 10000 روپے تا 11000 روپے فی 40 کلوگرام پر فروخت کیں اور مارکیٹ میں یہ اطلاعات زیرگردش ہیں کہ آئندہ چند روز کے دوران کپاس کے ساتھ روئی کی نئی فصل کے بھی پیشگی سودے کیے جارہے ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ رواں سال کپاس کی نئی فصل کی آمد میں کچھ تاخیر سمجھی جارہی تھی، مگر سندھ کے شہر ٹنڈو باگو کے ایک بیوپاری نے پانچ سے دس مئی کی ڈیلیوری کی بنیاد پر روئی کی دو گاڑیوں کے ایڈوانس سودے پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی کی ایک جننگ فیکٹری کو گیارہ ہزار روپے فی من میں فروخت کیے جبکہ حیدر آباد سے کپاس کی چار گاڑیوں کے ایڈوانس سودے بیس سے تیس مئی تک ڈیلیوری کی بنیاد پر دس ہزار روپے فی چالیس کلو گرام جبکہ میر پور خاص کے ایک بیوپاری نے بیس سے تیس مئی ڈیلیوری کی بنیاد پر کپاس کی چار گاڑیوں کے ایڈوانس سودے دس ہزار 500 روپے فی چالیس کلو گرام میں فروخت کیے جبکہ اطلاعات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران کپاس کے مزید ایڈوانس سودوں کے ساتھ روئی کی نئی فصل کے ایڈوانس سودے بھی 23 ہزار روپے فی من تک ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں