آئی ایم ایف اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری پاکستان شامل نہیں

پاکستان سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے کا اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع


Monitoring Desk March 26, 2024
پاکستان سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے کا اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع (فوٹو: فائل)

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔ پاکستان شامل نہیں ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں۔ پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج (پیر)کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل ہے، بورڈ منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا۔

ذرائع کے مطابق 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا۔ آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے۔ پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے۔آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں