ٹیکسوں میں اضافہ پاکستان میں سگریٹ کے استعمال میں 20سے 25فیصد کمی

آئی ایم ایف نے مقامی اور غیر ملکی سگریٹ دونوں مینوفیکچروں پر یکساں ایکسائز ریٹ لگانے کی ہدایت کی تھی


Numainda Express March 26, 2024
آئی ایم ایف نے مقامی اور غیر ملکی سگریٹ دونوں مینوفیکچروں پر یکساں ایکسائز ریٹ لگانے کی ہدایت کی تھی۔ فوٹو : فائل

تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں سگریٹ کے استعمال میں 20 سے 25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے

آئی ایم ایف نے انکشاف کیا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات پر قیمتوں یا ٹیکسوں میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں سگریٹ کے استعمال میں 20 سے 25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ انکشاف کمیشن برائے"پاکستان پالیسی ڈائیگناسٹک اینڈ ریفارمز آپشنز" کی جانب سے فروری میں جاری کردہ تکنیکی معاونت کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔اس سے پہلے آئی ایم ایف نے مقامی اور غیر ملکی سگریٹ دونوں مینوفیکچروں پر یکساں ایکسائز ریٹ لگانے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں