حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

صرف درآمدی گندم سے تیارکردہ آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی، وزارت تجارت، نوٹیفکیشن جاری


Irshad Ansari March 28, 2024
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے درآمدی گندم سے تیار کردہ آٹے کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی، وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، اور وہ صرف درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ برآمدی مقاصد کیلیے درآمدی گندم سے تیار آٹا ہی برآمد ہو سکے گا۔

حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں، رواں سال گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے اور رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن بھی حاصل کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں