کسی کو حق نہیں ہماری زندگی میں مداخلت کرے عائشہ بٹ

زندہ اور اکھٹے رہنے کا حق ہے ، میڈیا ہمارا گھر تباہ کرنیکی کوشش نہ کرے ، ایکسپریس سے گفتگو


Parveen Khan September 20, 2012
زندہ اور اکھٹے رہنے کا حق ہے ، میڈیا ہمارا گھر تباہ کرنیکی کوشش نہ کرے ، ایکسپریس سے گفتگو

ہائیکورٹ کے میاں بیوی کو ساتھ رہنے کی اجازت کے بعد اب کوئی جواز نہیں رہ جاتا کہ کوئی ہماری زندگی میں مداخلت کرے ۔

میں اور میرا شوہر شہزاد بٹ پچھلے آٹھ برس سے اکھٹے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ۔ ہماری دونوں کی بہت زیادہ انڈر اسٹینڈنگ ہے ۔ ہمیں زندہ رہنے اور اکھٹے رہنے کا پورا حق حاصل ہے ۔ ہمارے والدین اگر ہمیں اکھٹے قبول نہیں کرتے اور ہماری خوشی کو ترجیح نہیں دیتے تو انھیں ہماری زندگی میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے میاں بیوی کے معاملے کو مزید نہ اچھالے اور ہمارا گھر تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار عائشہ بٹ نے '' ایکسپریس '' کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

عائشہ بٹ اور اس کے شوہر شہزاد بٹ گلبرگ میں ایک معروف سیاسی خاندان کے گھر کی انیکسی میں پچھلے 8 سال سے بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہیں ۔ ان کے ہمسایوں کو ان کے بارے میں کوئی خاص علم نہیں کہ دونوں لڑکیاں ہیں اور بطور میاں بیوی اکھٹے رہتے ہیں ۔ مالک انیکسی نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ دونوں پڑھے لکھے ہیں اور کلاس فیلو ہیں۔ انھوں نے لو میرج کی اور آٹھ سال سے کرایے دار ہیں ۔ مذہبی و دینی جماعتوں نے عائشہ بٹ اور سونیا بٹ دونوں لڑکیاں کے بطور میاں بیوی اکھٹے رہنے کے بارے میں سخت مؤقف اختیار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب خرافات ہے ۔ مذہبی اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔