شوہر ڈینئیل ہی میرے پرنس چارمنگ ہیں سنی لیون

طلاق کی افواہیں بے بنیاد، ایسی نجی زندگی جی رہی ہوں جیسے پریوں کی کہانیاں ہیں


News Agienciyan June 14, 2014
شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کیساتھ الگ الگ کام کرنیکی خواہاں ہوں، انٹرویو۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ ''میرے شوہر ہی میرے پرنس چارمنگ ہیں''۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ایسی نجی زندگی جی رہی ہیں جیسے پریوں کی کہانیاں ہوتی ہیں اور اس دنیا کے پرنس چارمنگ ان کے شوہر ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میڈیا پر یہ افواہیں بھی اڑیں کہ وہ اپنے شوہر ڈینئیل سے طلاق لے رہی ہیں یہ خبریں بے بنیاد ہیں، سچ یہ ہے کہ ان کا رشتہ اتنا زیادہ پختہ ہے کہ دونوں کبھی الگ ہو ہی نہیں سکتے ہیں۔

دونوں ہر معاملے میں ایک دوسرے کی ڈھال بن کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ان کے شوہر ایک اچھے انسان ہیں جو ان سے بے حد پیار کرتے ہیں اور وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں جی سکتی ہیں۔ سنی لیون نے کہا میں تینوں خانز کے ساتھ ون بائی ون کام کی خواہاں ہوں، سخت محنت سے کام کے لیے پرعزم ہوں اور بالی ووڈ کے تینوں فانز میری ترجیحی فہرست میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ کام کرنے کی خواہاں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں