راولپنڈی میں شراب خریدنے والوں کی چیکنگ پر 2 پولیس اہلکار معطل

ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی حافظ کامران اصغر نے سخت نوٹس لیا


Numainda Express April 04, 2024
ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی حافظ کامران اصغر نے سخت نوٹس لیا

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے مال روڈ پر فائیو اسٹار ہوٹل کے سامنے ناکے لگا کر اقلیتوں کے پرمٹ ہولڈرز کو ہراساں کرنے پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کا سخت نوٹس ۔ تھانہ سول لائن کے دو اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔

تھانہ سول لائن میں تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے مال روڈ پر معروف ہوٹل کے باہر شراب لیکر نکلنے والے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پرمٹ ہولڈرز کو چیکنگ کے نام پر روکنے کی شکایات سامنے آرہیں تھیں۔

شکایت ملنے پر خاتون ایکسائز انسپکٹر بھی موقع پر پہنچی اور وہاں اہلکاروں سے باز پرس کی جس کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں کار روک کر کھڑے پولیس اہلکاروں اور خاتون ایکسائز انسپکٹر کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ بھی سنا جاسکتا ہے۔

پرمٹ ہولڈرز کو پولیس عملے کی جانب سے روک کر ایکسائیز کے ڈاکومنٹ پر از خود تاریخ کا اندراج کرنے اور بے بنیاد مقدمات کا اندراج کرنے کی شکایت کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی حافظ کامران اصغر نے سخت نوٹس لیا اور دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ علی رضا سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

[video width="360" height="640" mp4="https://c.express.pk/2024/04/10000000_384906434417494_978010758447242391_n-1712216344.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں