دوبارہ گنتی کیخلاف پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کی درخواست الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

عدالت نے الیکشن کمیشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا


کورٹ رپورٹر April 05, 2024
فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس 112 سے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سربلند خان کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

ہائیکورٹ میں رکن سندھ اسمبلی سربلند خان کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار سربلند خان کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل 2 ماہ سے اسمبلی کا اجلاس میں شامل ہو رہے ہیں، لیکن کل اچانک الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دوبارہ گنتی کروائی گئی۔ قوائد کے مطابق دوبارہ گنتی 5 فیصد یا اس سے کم ووٹوں کے فرق پر ہوتی ہے۔ سر بلند خان کو پیپلز پارٹی کے امیدوار پر ساڑھے 6 ہزار ووٹوں یعنی 11 فیصد کی برتری حاصل تھی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد آصف و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 18 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کو پی ایس 112 پر دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سربلند خان نے کہا کہ رات و رات ہمارے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا۔ میرے 16 ہزار ووٹ فارم 45 میں تھے پھر میں 550 ووٹ سے انتخاب ہار گیا۔ نئے بیلٹ پیپرز بغیر فولڈ ہوئے بیلٹ باکس سے برآمد ہوئے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ووٹر نے بیلٹ پیپر فولڈ کیے بغیر بیلٹ پیپر میں ڈال دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں