کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب

اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی


این این آئی April 06, 2024
اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج) ہفتہ کو طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے آج ہونیوالے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی۔

نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل، اجلاس میں نجکاری کے جاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پرکام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |