14 برس میں پاکستانی ٹیم نے 10 ٹی20 کوچز تبدیل کر ڈالے

سب سے زیادہ آرتھر کی رہنمائی میں گرین شرٹس نے کامیابیاں سمیٹیں


Sports Desk April 07, 2024
ثقلین دوسرے نمبر پر رہے، حفیظ کا سب سے کم فتوحات کا تناسبب (فوٹو: کرک انفو)

پاکستانی ٹیم نے 14 برس میں 10 ٹی20 کوچز تبدیل کرڈالے۔

پاکستان کرکٹ ایک بار پھر تبدیلیوں کی زد میں ہے ، کپتان کے ساتھ کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلی ہورہی ہے، سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی 20 کوچز کے حوالے سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دلچسپ اعدادوشمار پیش کیے۔

2011 سے اب تک پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 کوچز کا تقرر کیا گیا، ان میں عبدالرحمان، ڈیو واٹمور، گرانٹ بریڈبرن، مکی آرتھر، مصباح الحق، محمد حفیظ، محسن حسن خان، معین خان، ثقلین مشتاق اور وقار یونس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے

ٹیم نے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ فتوحات مکی آرتھر کی رہنمائی میں حاصل کیں، ان کی کامیابیوں کا تناسب 81.08 رہا، دوسرے نمبر پر ثقلین مشتاق رہے، ان کے دور میں گرین شرٹس کی ٹی 20 فتوحات کا تناسب 65.79 رہا، ڈیو واٹمور اور محسن خان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے 60 کے تناسب سے فتوحات پائیں۔

معین خان کی کوچنگ میں ٹیم نے 50 کے تناسب سے کامیابیاں سمیٹیں۔ مصباح الحق کے دور میں فتوحات کا تناسب 47.06 رہا، وقار یونس کے دور میں جیت کا تناسب 39.53 رہا، عبدالرحمان اور گرانٹ بریڈبرن کی کوچنگ میں ٹیم نے 33.33 کے تناسب سے فتوحات سمیٹیں۔ محمد حفیظ کی کوچنگ میں ٹیم کی فتح کا تناسب 20 رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں