انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پونے 3 کروڑ میں فروخت

2پاکستانی کمپنیز کے کنسورشیئم نے پاک نیوزی لینڈ اور ویمن میچزکی بڈ جیت لی


Saleem Khaliq April 13, 2024
3 برس کی ریزرو پرائس تک کوئی نہ پہنچا، بڈ صرف 2 ہوم سیریزتک محدود (فوٹو: فائل)

ہوم سیریز کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس تقریباً پونے 3 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 سالہ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کیلیے تقریباً21 ملین ڈالر کی غیر منطقی ریزرو پرائس مختص کی، کوئی اس کے آس پاس بھی نہ پہنچ سکا، ایک پاکستانی میڈیا گروپ اور نجی کمپنی کے کنسورشیئم نے مل کر بڈنگ میں حصہ لیا،غیرملکی کمپنیز ولو اور اسپورٹس فائیو بھی اس عمل میں شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بورڈ کومیڈیا رائٹس بیچنے سے روک دیا

اسپورٹس فائیو نے سب سے بڑی7.8 ملین ڈالر کی بڈ دی، پاکستانی کمپنیز کی بڈتقریباً 4.1 اور ولو کی2.25 ملین رہی، ریزرو پرائس میچ نہ ہونے پر بورڈ نے شریک پارٹیز کو پرائس بڑھانے کا کہتے ہوئے بڈنگ کے دوسرے راؤنڈ کا انعقاد کیا، دوسرے مرحلے میں اسپورٹس فائیونے اپنی سابقہ پیشکش 7.8 ملین میں کوئی اضافہ نہ کیا۔

پاکستانی کمپنیز نے اپنی پیشکش تقریباً دگنی کرتے ہوئے 7.85 تک بڑھاتے ہوئے بڈ جیت لی مگر پی سی بی نے اس بار بھی ریزرو پرائس تک کسی کے نہ پہنچنے پر سب کی بڈز مسترد کر دیں، پھر صرف نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز اور ویسٹ انڈیز سے ویمنز سیریز کیلیے دوبارہ ٹینڈرنگ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا رائٹس؛ 8 سے 10ارب روپے آمدنی متوقع

اس میں دونوں پاکستانی کمپنیز کی مشترکہ بڈ99 ہزار ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 76 لاکھ روپے) رہی، ولو نے 75 ہزار اور اسپورٹس فائیو نے 50 ہزار کی بڈ دی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 18 اپریل سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز سیریز 18 اپریل سے3 مئی تک کراچی میں ہونی ہے، اس میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں