پاک ویسٹ انڈیز سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں


Sports Reporter April 17, 2024
تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب کی رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھوز نے فلیگ اسٹاف ہاؤس کہلانے والے قائداعظم ہاؤس کے احاطہ میں ٹرافی کی رونمائی کی اور ساتھ تصاویر بنوائیں۔

شارع فیصل پر قومی میوزیم کی حیثیت کے حامل قائداعظم ہاؤس میں بانی پاکستان محمد علی جناح 1944 سے اپنی وفات 1948 تک قیام پزیر رہے جبکہ انکی بہن مادر ملت فاطمہ جناح نے یہاں 1964 تک رہائش پزیر رہیں۔ بعدازاں اس مقام کو قومی میوزیم کا درجہ دے دیا گیا۔

سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دوسرا ون ڈے 21 اور تیسرا 23 اپریل کو کھیلا جائے گا،پہلے دونوں میچز صبح 9.30 بجے اور تیسرا ون ڈے دوپہر سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں