’’پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب‘‘ دنیا کی 10 کامیاب شخصیات نے محاورہ غلط ثابت کردیا

میڈونا، ڈیوڈ پلوف، جیمز کیمرون، ٹام ہینکس، مارک زکریوگ، فرینک، اسٹیو جابزاوربل گیٹس تعلیمی اداروں سے نکال دیے گئے تھے


Online June 16, 2014
مارک زکریوگ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا مگر انھوں نے فیس بک بنا کر کروڑوں دلوں پر راج کیا فوٹو: فائل

کہا جاتا ہے کہ ''پڑھوگے لکھو گے بنو گے نواب'' لیکن ایک حقیقت یہ بھی سامنے آئی ہے کہ دنیا کی 10کامیاب شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اس محاورہ کوغلط ثابت کر دیا۔

انھیں تعلیمی اداروں سے نکال دیا گیا تھا لیکن بعد میں انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا سے منوایا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ پلوف کو1989ء میں ڈیل اویر یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا جب کہ میڈونا گلوکارہ کو1978ء میں مشی گن یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا مگر وہ کامیاب گلو کارہ بن گئیں۔ حیمز کیمرون کو فلٹرن کالج میں سے اس وقت نکالا گیا جب وہ فزکس میں ماسٹر ڈگری لینے کے لیے کوشاں تھے ویئرسے شادی کی اور ٹرک ڈرائیور بن گئے' آج وہ فلم میکرز میں سے ایک ہیں۔

ٹام ہٹیکس ورسٹائل فلم اسٹار ہیں' انھیں بھی کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ اوپرائے ونفرئی کو تنسی ااسٹیٹ یونیورسٹی سے نکال دیا گیا مگر وہ کامیاب ٹی وی میزبان بنی اور ان کی دولت کا اندازہ 2 ارب 70کروڑ میں لگایا گیا۔ ٹیڈٹرز کاروباری شخصیت اور کارٹونسٹ ہیں' ان کے کمرے سے خاتون برآمد ہونے کیوجہ سے انھیں کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ مارک زکریوگ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا مگر انھوں نے فیس بک بنا کر کروڑوں دلوں پر راج کیا ہے۔ باقی افراد فرینک' سٹیوجاہز اور بل گیٹس کو بھی کالج اوریونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں