ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ

میسرز فیئر ڈیل ٹیکسٹائلز کی جعلسازی ثابت، 33 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد وصول کیے جائیں گے


Ehtisham Mufti April 20, 2024
میسرز فیئر ڈیل ٹیکسٹائلز کی جعلسازی ثابت، 33 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد وصول کیے جائیں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان کسٹمز ایڈ جیوڈکیشن کراچی نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت دھوکہ وجعلسازی میں ملوث کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

ڈائریکٹر پوسٹ کلیئیرنس آڈٹ سائوتھ کراچی شیراز احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز نے ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے دو ماہ قبل ہی ایکسپورٹ فیسلٹیشن اسکیم کے تحت 23 کروڑ 33لاکھ روپے جعلسازی کا انکشاف کیا تھا اور کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ نے سنگین تضادات سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن کلیکٹریٹ میں مقدمے کی سماعتوں میں فراڈ ثابت ہونے پر میسرز فیئر ڈیل ٹیکسٹائلز پر 10کروڑ روپے کا جرمانہ اور سرچارج عائد کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کمپنی سے مجموعی طور پر 33 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کی رقم کی وصولی کی جائے گی۔

تحقیقات میں میسرز فیئرڈیل ٹیکسٹائلز کی مینوفیکچرنگ سائٹ پرآپریشنل نظام خطرناک اور ناکارہ ہونے کی علامات کا انکشاف ہوا ہے، تحقیقات کے دوران اس بات کی بھی نشاندہی ہوئی ہے کہ مذکورہ پیداواری یونٹ طویل مدت سے بند تھا اور اس بات کی تصدیق یوٹیلیٹی بلوں سے بھی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں