شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی

مینجمنٹ نئی ہے، وقت دینا ہوگا، غلطیاں تسلیم کرنے سے بہتری آئے گی، آل راؤنڈر


Sports Reporter April 24, 2024
مینجمنٹ نئی ہے، وقت دینا ہوگا، غلطیاں تسلیم کرنے سے بہتری آئے گی، آل راؤنڈر۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

شاداب خان کو قومی ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بڑے کھلاڑی شامل نہیں مگر آنے والے وقت میں یہی اسٹار ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ بہت معنی رکھتا ہے،اس معاملے میں بہتری لانا ضروری ہے، ہمیں اب اندازہ ہوچکا کہ بڑی ٹیموں کے خلاف جیتنے کیلیے اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہمیں تھوڑا وقت چاہیے ہوگا کیونکہ مینجمنٹ نئی ہے، ہر مینجمنٹ کے اپنے خیالات ہوتے ہیں، کسی معاملے میں اگر غلطی ہو تو ہمیں تسلیم کرنا چاہیے اس سے چیزیں بہتر ہوتی ہیں، پہلے کہا جارہا تھا کہ سینئرز کی جگہ نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے جبکہ اب کہہ رہے ہیں کہ کتنے نئے تجربے کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب نے خود کو قیادت کی ریس سے دور کرلیا

شاداب خان نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نائب کپتان بننے والا ہوں، یہ ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا کہ کس کو یہ ذمہ داری دینا ہے، اپنے بیٹنگ نمبر کے حوالے سے نہیں بتا سکتا، مگر ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اس معاملے پر بات ہوتی ہے، میں ذہنی طور پر بہت پْرسکون ہوں کیونکہ جو مجھے کردار دیا گیا اس سے خوش ہوں، اسی طرح سے تمام کھلاڑیوں کو ٹیم میں مختلف کردار دیے گئے ہیں،ہمارے پاس ایسا کمبی نیشن موجود ہے جس سے ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔