نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے وزیر خزانہ

ایس آئی ایف سی زراعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ڈیزائن کیا گیا، کانفرنس سے خطاب


Numaindgan Express April 26, 2024
اصلاحاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئیگی،ڈینش سفیر سے گفتگو۔ (فوٹو: اے ایف پی)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجی شعبہ زراعت کو یکسرتبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایکسپو سینٹر میں پاکستان ایگریکلچر کولیشن کانفرنس2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کی شرح نمو، مہنگائی میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام، ترسیلات زر میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں، جس سے اقتصادی بہتری کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جلد ملنے کی توقع ہے، چاول کی بمپر پیداوار سے رواں سال خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل زراعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ڈیزائن کیا گیا، ہمیں فارم مشینری اور ویئرہائوسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

ادھر ڈینش سفیر سے ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ نے دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور انہیں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو اے پی ایم ٹرمینلز کیتھ سوینڈسن ڈینش سفیر کے ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں