سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی

1680 آؤٹ لیٹس پوائنٹ آف سیلز کے اہل قرار، فہرست ایف بی آر کے ویب پورٹل پر جاری


Irshad Ansari April 26, 2024
جولائی میں سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی ہوں گے ، سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری—فائل فوٹو

سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کردی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جو آؤٹ لیٹس مقررہ معیاد تک پوائنٹ آف سیلز سسٹم نصب کرکے ایف بی آر کے ساتھ منسلک نہیں ہونگے ان کی ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں پندرہ فیصد تک کمی کردی جائے گی اور اس ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کی شرح کو بڑھا کر 60 فیصد کردیا جائے گا اور انہیں ساٹھ فیصد تک ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ نہیں ملے گی۔

اس حوالے سے ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق سیلز ٹیکس جنرل آرڈر میں مزید کہاگیا ہے کہ جن آؤٹ لیٹس نے ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک ہونا تھا اور وہ جون 2024 کے پیریڈ کیلئے جولائی 2024 میں سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں گے، ان گوشواروں میں انہیں ساٹھ فیصد ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ نہیں ملے گی اور وہ صرف چالیس فیصد تک ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ لے سکیں گے۔

سیلز ٹیکس جنرل آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ جن ایک ہزار چھ سو اسی آؤٹ لیٹس کو پوائنٹ آف سیلز کے اہل قرار دے کر نوٹیفائی کیا گیا ہے ان کی فہرست ایف بی آر کے ویب پورٹل پر جاری کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں