شرح سود کا تعین مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

بیرونی عوامل بالخصوص مڈل ایسٹ کی صورتحال کے باعث عالمی معیشت کو درپیش خدشات پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا سبب بن سکتے ہیں


Kashif Hussain April 29, 2024
بیرونی عوامل بالخصوص مڈل ایسٹ کی صورتحال کے باعث عالمی معیشت کو درپیش خدشات پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

شرح سود کے تعین کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

افراط زر میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ پلیئرز شرح سود میں کمی کی توقع کررہے ہیں تاہم تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونی عوامل بالخصوص مڈل ایسٹ کی صورتحال کے باعث عالمی معیشت کو درپیش خدشات پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اکثر ماہرین کی رائے ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پاس جون 2023سے 22فیصد کی سطح پر برقرار شرح سود 100سے 150بیسس پوائنٹس کم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں