جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار

ایک ملزم کی نشاندہی پر ایجنٹ یوسف بیگ کو ایئرپورٹ کے احاطے سے بھی گرفتار کیا گیا


فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو ایجنٹ سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی غیرملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے ملزم کو ایجنٹ سمیت گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں اشبان مراد، انور اور امیر حمزہ شامل ہیں جو فلائٹ نمبر TK715 سے بیرون ملک جا رہا تھا۔ ملزم کی جانب سے پیش گیا گیا ماریشس کا پاسپورٹ جعلی نکلا جس پر جعلی مہر بھی لگی ہوئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 20 لاکھ روپے کے عوض ویزا حاصل کیا جبکہ امیر حمزہ کی نشاندہی پر ایئرپورٹ کے احاطے سے ایجنٹ یوسف بیگ کو بھی گرفتار کرلیا، جس کے خلاف فیصل آباد اور گجرانوالہ میں پہلے ہی جعلسازی اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔

دوسری کاروائی میں امیر حمزہ نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا جو فلائٹ نمبر PA 410 سے دبئی جا رہا تھا۔ شک کی بنیاد پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی جس کے دوران اٹلی کا جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا اور اس پر بھی اسٹمپش لگی ہوئیں تھیں۔

ملزم کے سامان سے جعلی اسپین ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں