پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں عالمی بینک

معاشی بحران سے نمٹنے کیلیے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے


APP May 04, 2024
معاشی بحران سے نمٹنے کیلیے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ فوٹو:فائل

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں۔

جنوبی ایشیا کے لیے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورغیس نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) اور عالمی بینک کے زیراہتمام مالیاتی اور گورننس اصلاحات پرہونے والے مباحثہ سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلیے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں جس کے نتیجے میں ملکی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہورہاہے۔

تقریب سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق، پائیڈ کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر درنایاب اور دیگر نے خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں