9 ماہ میں 6899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

نیاپاکستان سرٹیفکیٹس کی صورت میں781.48 ملین ڈالرکے فنڈز موصول ہوئے


APP May 04, 2024
نیاپاکستان سرٹیفکیٹس کی صورت میں781.48 ملین ڈالرکے فنڈز موصول ہوئے (فوٹو: فائل)

پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طورپر6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔

وزارت اقتصادی امورکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں نیاپاکستان سرٹیفکیٹس کی صورت میں پاکستان کو781.48 ملین ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے جبکہ ٹائم ڈیپازٹس کاحجم 2ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس معاونت میں پاکستان کوآئی ایم ایف کی جانب سے اسٹینڈبائی معاہدے کے تحت تیسرے جائزے کی تکمیل پرملنے والی 1.1 ارب ڈالرکی معاونت شامل نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔