پی ایس ایل2025 پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

فرنچائز مالکان مخالفت میں سامنے آگئے


Saleem Khaliq May 04, 2024
فرنچائز مالکان مخالفت میں سامنے آگئے (فوٹو: ایکسپریس)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تاریخیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی پی ایل سے متصادم تاریخوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزرز نے اعتراض اٹھایا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اپریل کے اوائل سے مئی کے وسط تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

فرنچائزز کو خدشہ ہے کہ آئی پی ایل کے ساتھ پی ایس ایل ہوئی تو بڑے غیرملکی کرکٹرز کی خدمات نہیں مل سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں

میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تیار کردہ سفارشات گورننگ کونسل کو پیش کی جائیں گی، جس کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت چند روز بعد ہوگا۔

ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہفتے کو لاہور میں ہوئی جس میں سی او او سلمان نصیر سمیت بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار، ٹیم مالکان و آفیشلز شریک ہوئے، بعض نے زوم کال سے جوائن کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔