خشک دودھ کی درآمد پر پابندی امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان میں دودھ کی پیداوار 42 ملین ٹن، دنیا میں چوتھا نمبر، پھر بھی درآمد جاری


آصف محمود May 06, 2024
درآمد بند نہیں کر سکتے تو درآمدی ڈیوٹی 5سوگنا بڑھائی جائے، میاں سمیع اللہ۔ فوٹو : فائل

ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔


ڈیری اینڈکیٹل فارمنگ، کارپوریٹ ڈیری فارمنگ ایسوسی ایشن ، کسان بورڈ اور بفلو بریڈرزسمیت دیگر تنظیموں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ خشک دودھ کی درآمد بتدریج بند کی جائے تاکہ مویشی پال حضرات کے کاروبار اور ڈیری کمپنیوں کو بند ہونے سے بچایا جا سکے۔


انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیری فارمنگ کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے، باقی کسر خشک دودھ کی درآمد اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرکے پوری کی جارہی ہے۔


انھوں نے کہا کہ خشک دودھ امپورٹ کرنیوالی کمپنیوں نے آئندہ بجٹ میں درآمد پر ڈیوٹی مزید کم کرنے کی تجویز دی ہے، خشک دودھ کی درآمد بڑھنے اور ڈیوٹی میں کمی سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچے گا۔


ذرائع کے مطابق ملک میں 12پلانٹ خشک دودھ تیار اور ان کی روزانہ پیداوار 10ہزار بیگ ہے، خشک دودھ کی یورپی ممالک سے درآمد پر 75فیصد، ملائشیا سے درآمد پر 30 فیصد ڈیوٹی عائد ہے جسے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں