عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں
4 سال بعد گرین شرٹ زیب تن کرنے کا احساس لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، فاسٹ بولر
محمد عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے پیسر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہونے پر بہت خوش ہوں،4 سال بعد گرین شرٹ زیب تن کرنے کا احساس لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا.
انہوں نے کہا کہ میں اپنا ادھورا مشن مکمل کرنا چاہتا ہوں، فی الوقت ایک ہی مقصد ورلڈکپ جیتنا ہے، بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
محمد عامر نے کہا کہ اگر فٹنس نہ ہوتو صلاحیتوں کا اظہار ممکن نہیں ہوتا، میں خود کو 2009 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں ٹی20 ورلڈکپ 2009 جیتا تو انڈر19 محمد عامر بھی اسکواڈ کا حصہ تھے۔