مالی سال 252024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا، وزارت خزانہ
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کیلیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی،اس سے پہلے سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول تھا۔
اس کے علاوہ قومی اقصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلائے جانے کا امکان ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق این ای سی کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے ہوگا جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز ہے۔