پاکستان میں حالیہ 248 فیصد مہنگائی اگلے سال 127 فیصد پر آنے کا امکان ہے آئی ایم ایف

رواں سال معاشی ترقی دو فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال بڑھ کر 3.5 فیصد ہونے کی امید ہے، آئی ایم ایف


Khususi Reporter May 11, 2024
فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی دو فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے مالی سال پاکستان کی شرح نمو بڑھ کر 3.5 فیصد ہونے کی امید ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال اوسط مہنگائی 24.8 فیصد، اگلے سال 12.7 فیصد پر آجائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال بے روزگاری 8 فیصد، اگلے سال 7.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے جبکہ اس سال مالی خسارہ 7.5 فیصد اور اگلے سال جی ڈی پی کے 7.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا حکومت سے اخراجات میں 183 ارب روپے کٹوتی کا مطالبہ

آئی ایم ایف کے مطابق اس سال کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.8 فیصد تک محدود رہے گا، اگلے سال پاکستان کا کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ منفی 1.2 فیصد ہوجائے گا۔

اسی سے متعلق : حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں