پریتی زنٹا انڈر ورلڈ کیخلاف کھل کر سامنے آنے والی پہلی اداکارہ بن گئیں

2000میں فلم ’’چوری چوری، چپکے چپکے‘‘ میں کام کرنے کے دوران ان سے انڈر ورلڈ کی جانب سے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا


News Agienciyan/Net News June 19, 2014
فلم ’’دل سے‘‘ میں شاہ رخ کے ساتھ اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا، امید ہے پریتی اور نیس مسئلہ بات چیت سے حل کرلینگے، سیف علی خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی ادا کارہ پریتی زٹنا انڈر ولڈ کے خلاف کھل کر سامنے آنے والی پہلی ادا کارہ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا ہی بالی وڈ کی وہ واحد اداکار ہیں جو انڈر ورلڈ کے خلاف کھل کر سامنے آئیں۔انھوں نے کہا تھا کہ سال 2000ء میں ان کی فلم چوری چوری چپکے چپکے میں کام کرنے کے دوران ان سے انڈر ورلڈ کی جانب سے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ پریتی اپنے اس بیان پر قائم رہیں اور انھوں نے اسے ریکارڈ بھی کرایا تھا۔ بالی وڈ کے کئی اور نامور فنکاروں اور فلم سازوں نے پہلے تو انڈر ورلڈ سے دھمکی دینے کی شکایت درج کرائی تاہم بعد میں وہ اپنے بیان سے پلٹ گئے تھے۔

31 جنوری 1975ء کو پیدا ہونے والی خوبرو اداکارہ پریتی نے ہندی، تیلگو، پنجابی اور انگلش فلموں میں بھی کام کیا مگر ان کی پہچان ''دل سے'' میں شاہ رخ خان کے ساتھ جاندار اداکاری بنی' یہ فلم 1998ء کو ریلیز کی گئی پھر اسی سال ''سولجر'' میں بھی ویسا ہی کردار ادا کرکے داد پائی۔ فلم دل سے میں بہترین اداکاری پر پریتی کو بیسٹ فیمیل ڈیبیو فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نواز گیا۔ 2000ء میں فلم کیا کہنا میں ایک کم عمر ماں کا کردار ادا کرکے اپنی منفرد پہنچان بنائی۔ 2003ء میں ''کل ہو نہ ہو'' فلم میں بہترین اداکاری پر پریتی کو بیسٹ ایکٹریس فلم فیئر ایوارڈ سے پھر نوازا گیا۔

دوسری طرف بالی ووڈ کے ادا کار سیف علی خان نے کہا ہے کہ پریتی زنٹا کا دوست ہوں، امید ہے پریتی اور نیس واڈیا دونوں مسئلے کوبات چیت سے حل کرلینگے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ''کیا کہنا' اور 'سلام نمستے'' جیسی فلموں میں پریتی کے ساتھ کام کرنے والے اداکار سیف علی خان نے کہا کہ میں دونوں کا دوست ہوں اس وجہ سے یہ خبر سن کر بڑا دکھ پہنچا۔ نیس کے ساتھ میں اسکول جاتا تھا جہاں تک میں انھیں جانتا ہوں، وہ ایک اچھے شخص ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ دونوں اس مسئلے کو بات چیت سے سلجھا لیں گے اور خوش رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں