جن کو میری شادی کی جلدی ہے ابھی انتظار کریں عائشہ عمر

اردو فلم ’’یلغار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں، شان، ہمایوں سعید، ثنا بچہ بھی ہیں


Cultural Reporter June 19, 2014
لاہور کے کھانے بہت پسند ہیں، لوگ بڑا پیار کرنے والے ہیں، اداکارہ کی میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل عائشہ عمرنے کہا ہے کہ جن لوگوں کو میری شادی کی جلدی ہے ان سے درخواست ہے کہ ابھی انتظار کریں ویسے بھی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، ابھی مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے ، میری کوئی پلاننگ نہیں اور میرا ایمان ہے کہ پلاننگ تو خدا کی ذات کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ میں آزاد خیال لڑکی ہوں اور پابندی برداشت نہیں کرتی، کھانے میں دال چاول اور بھنڈی گوشت پسند ہے، سادہ اور ماڈرن لباس شوق سے پہنتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ لاہور شہر مجھے بہت پسند ہے، خاص طور پر لاہور کے کھانے نہایت لذیز ہیں، یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ''یلغار '' نامی ایک اردو فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں جس میں میرے ساتھ شان، ہمایوں سعید، ثنا بچہ شامل ہیں۔ اس کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ڈاکٹر حسن رانا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں