راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
تھانہ صدر واہ میں دس سالہ بچی جبکہ نصیر آباد میں 13 سالہ بچی کو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
راولپنڈی ميں دو مختلف واقعات ميں معصوم بچيوں كے ساتھ مبينہ زيادتی ميں ملوث دو ملزمان كو گرفتار كرليا گيا۔
پوليس كے مطابق صدر واہ پوليس میں دس سالہ بچی کے والد نے مقدمہ درج كراتے ہوئے بتايا كہ ايوب يوسف عرف عادل نے ميری 10 سالہ بيٹی كو زيادتی كا نشانہ بنايا جس پر پوليس نے بچي كا ميڈيكل كروا كر مقدمہ درج كيا اور ملزم كو گرفتار كرليا۔
دوسری جانب تھانہ نصير آباد پوليس نے 13 سالہ بچی سے زيادتی كرنے والے عارف نامی ملزم گرفتار كرليا، جس پر الزام ہے کہ اس نے گھر سے ٹيوشن پڑھنے كے ليے جانے والی 13 سالہ بچي كو اغوا كركے اپنی بیٹھک پر لے جا كر زيادتی كا نشانہ بنايا۔
واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا۔ ايس پی پوٹھوہار ناصر نواز كا كہنا تھا كہ ملزم كو ٹھوس شواہد كے ساتھ چالان كركے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتين اور بچوں پر تشدد، زيادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔