رواں مالی سال کے 10 ماہ میں جاری کھاتہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا

درآمدات میں کمی اور برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ سے جاری کھاتہ متوازن ہے، اسٹیٹ بینک


Business Reporter May 17, 2024
فوٹو: فائل

مالی سال 24-2023 کے پہلے10 ماہ میں جاری کھاتہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق درآمدات میں کمی اور برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ سے جاری کھاتہ متوازن ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جاری کھاتہ اپریل 2024میں 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فاضل رہا جو اپریل 2023 میں 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فاضل رہا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جاری کھاتہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جاری کھاتے کو 3.92 ارب ڈالر کا خسارہ درپیش تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں