565 میٹرک ٹن چینی سگریٹ کپڑا ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا

یکم ستمبر2023سے ابتک3036میٹرک ٹن کھاد، 262 میٹرک ٹن آٹا برآمد،ایف بی آر


Numainda Express May 19, 2024
یکم ستمبر2023سے ابتک3036میٹرک ٹن کھاد، 262 میٹرک ٹن آٹا برآمد،ایف بی آر (فوٹو: فائل)

اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، ملک بھر سے 565میٹرک ٹن چینی، 4127 سگریٹ کے اسٹاکس، 1322 کپڑے کے تھان اور 0.1986 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کر کے ضبط کرلیا گیا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں نے ملتان سے 99، کوئٹہ سے 3864 اور کراچی سے 164 سگریٹ کے اسٹاکس برآمد کیے، ملتان سے 133 ،کراچی سے 483 اور کوئٹہ سے 706 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے، ملتان سے 0.028، کراچی سے 0.019، پشاور سے 0.016 اورکوئٹہ سے 0.135 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3036میٹرک ٹن کھاد، 262میٹرک ٹن آٹا، 34626 میٹرک ٹن چینی، 236547 سگریٹ کے اسٹاکس، 247133 کپڑے کے تھان اور 6.055 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہناہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں