پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

تناظر میں شرائط کو حتمی شکل دے کر میمورنڈم آف اکنامک اینڈ پالیسی فریم ورک کو فائنل کیا جائے گا، وزارت خزانہ


Numainda Express May 19, 2024
تناظر میں شرائط کو حتمی شکل دے کر میمورنڈم آف اکنامک اینڈ پالیسی فریم ورک کو فائنل کیا جائے گا، وزارت خزانہ۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات (کل ) پیر سے شروع ہوں گے مذاکرات میں قرض پروگرام کے حجم اور معیاد کے تعین کے ساتھ ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ اہداف بھی طے ہونگے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں نئے قرض پروگرام بارے ہونیوالے تبادلہ خیال کے تناظر میں شرائط کو حتمی شکل دے کر میمورنڈم آف اکنامک اینڈ پالیسی فریم ورک(ایم ایف ایف پی) کو فائنل کیا جائے گا، اس کے علاوہ پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم اور اسکی معیاد کے تعین پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کے انہیں فائنل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں