پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

اگر پاکستان نے اقدامات نہ اٹھائے تو یہ اخراجات اگلے 10 سال میں 100 کھرب تک پہنچ جائیں گے، سینئر ماہر اقتصادیات


صباح نیوز May 20, 2024
اگر پاکستان نے اقدامات نہ اٹھائے تو یہ اخراجات اگلے 10 سال میں 100 کھرب تک پہنچ جائیں گے، سینئر ماہر اقتصادیات۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ دیا ہے۔

جارجیا میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ماہر اقتصادیات ایکو ککاوا نے کہا اگر پاکستان نے اقدامات نہ اٹھائے تو یہ اخراجات اگلے 10 سال میں 100 کھرب تک پہنچ جائیں گے۔

پنشن سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا پاکستان میں پنشن کا نظام کم شراکت کی شرح کا شکار ہے جس کیوجہ سے یہ طویل عرصے تک چلنے کے لیے پائیدار نہیں ہے، خیال رہے مالی سال 2024 میں قومی پنشن کی لاگت 20 کھرب تک پہنچنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں