17 برس پرانے قتل کیس کا فیصلہ 4 سال پہلے جیل میں مرنے والا ملزم بھی بری

لودھراں میں 17 سال قبل قتل ہونے کے کیس میں گرفتار چار ملزمان بری، ایک ملزم چار سال قبل جیل میں انتقال کرچکا ہے


(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ نے 17 سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو بری کردیا، جن میں سے ایک کا چار سال پہلے انتقال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب کے ضلع لودھراں میں 17 سال قبل ہونے والے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔

ان بری کیے گئے چار ملزمان میں سے ایک ملزم کا چار سال قبل جیل میں انتقال ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں