روس کی پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز دینے کی یقین دہانی

روس نے بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو آئی ایم 35 ہیلی کاپٹرز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


شائق حسین June 21, 2014
چندروزقبل پاکستان میں تعینات روسی سفیر الیگزے ڈیڈ یروف نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کا ملک پاکستان کو جدیدایم آئی35ہیلی کاپٹرز فروخت کریگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: روس نے پاکستان کو ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے بھارتی اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستانی حکام کو ان جدید ہیلی کاپٹرز کی فروخت کیلیے ہونیوالے معاہدے کی پاسداری کا یقین دلایا ہے۔

یہ یقین دہانی سفارتی ذرائع کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے جمعہ کوماسکومیں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیزسے ہونیوالی ملاقات میں کرائی۔ واضح رہے کہ چندروزقبل پاکستان میں تعینات روسی سفیر الیگزے ڈیڈ یروف نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کا ملک پاکستان کو جدیدایم آئی35ہیلی کاپٹرز فروخت کریگا۔ یہ ہیلی کاپٹرز پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں بہت موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکام نے اس معاہدے کے حوالے سے پاک ،روس مذاکرات کا اعلان ہونے کے بعد روسی حکام سے رابطہ کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیاتھا تاہم روس نے ان اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کو ایم آئی 35ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔