پاسپورٹ رولزمیں خواتین اور بچوں سے متعلق ترامیم کی تجویز

طلاق کی صورت میںخاتون کا پاسپورٹ والد،بچوں کا ماں باپ کے نام پر بنے گا


صباح نیوز May 27, 2024
رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا (فوٹو: فائل)

پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی غیر معمولی تجویز سامنے آئی ہے۔

مجوزہ ترامیم کے بعد طلاق یا علیحدگی کی صورت میں خاتون کا پاسپورٹ والد کے نام پر بنے گا۔ والدین کے درمیان طلاق ہونے کی صورت میں چھوٹے بچوں کے پاسپورٹ میں ماں باپ کے نام درج کیے جائیں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ رولز میں ترامیم کی تجویز پر وزارت داخلہ اور وزارت قانون غور کر رہی ہیں۔

رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد تجاویز پر فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں